اہم ترینبین الاقوامی پراپرٹی

مسلم ملک میں 6.1 شدت کے زلزلے، 1300 عمارتیں منہدم، سیکڑوں افراد لاپتہ

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور اب تک 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 تھی اور زلزلے کا مرکز جنوبی ساحل میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

سب سے زیادہ نقصان سیاحتی مقام بالی میں ہوا جہاں ہزار سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں گر گئیں۔ عمارتوں کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد

مزید پڑھیں: انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ زیرزمین دھنسنے لگا، دارلخلافہ منتقل کرنے کا فیصلہ

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک ہفتے قبل لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 174 اور 48 لاپتہ ہوگئے تھ

امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، فوٹو: فائل

indonesia earth quake 2

indonesia earth quake 1

indonesia earth quake 3

 

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker