اہم ترینپاکستان پراپرٹی

ادارہ ترقیات کراچی مارکیٹ سے سستے داموں اہم پلاٹوں کی عوامی نیلامی کرے گا

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی مارکیٹ سے سستے پلاٹوں کی عوامی نیلامی 21 اور 22 اپریل کو کرے گا۔ کے ڈی اے کے 23 قیمتی تجارتی مقاصد کے یہ پلاٹس کلفٹن، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ کراچی میں واقع ہیں۔ ان تجارتی پلاٹوں کا رقبہ فی پلاٹ 150 مربع گز سے 400 مربع گز تک ہے۔

پلاٹوں کا حصول اور طریقہ کار بہت آسان ہے جو بذریعہ کامیاب بولی دہندگان کے اصول کے تحت نیلام کیا جارہا ہے۔ نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کو پہلے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی اور کے ڈی اے کے مروجہ سکیورٹی ڈیپازٹ بھی نیلامی سے پہلے ادا کرنے ہوں گے۔

کے ڈے اے کی مطابق ہر پاکستانی مروجہ قوائد پر عمل کر کے ان پلاٹوں کی نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے۔ پلاٹوں کی نیلامی کے خواہشمند افراد سیکورٹی ڈیپازٹ کے ڈی اے کے نام پے آرڈر کے ذریعہ جمع کرائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی ٹاؤن شپ میں 7 تجارتی پلاٹوں کی نیلامی کی جائے گی اور ان تجارتی پلاٹوں کا رقبہ 150 مربہ گز ہے۔ ہر پلاٹ کا سیکیورٹی ڈیپازٹ 5 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ناظم آباد میں 600 مربع گز کے تجارتی پلاٹ 22 اپریل کو نیلام ہوں گے جبکہ ان کا سکیورٹی ڈیپازٹ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیاہے۔

کلفٹن میں بھی 400 مربع گز کے تجارتی پلاٹس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پلاٹ کی سیکیورٹی ڈپازٹ 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ گلستان جوہر میں 400 مربع گز کے 13 تجارتی پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کیے جائیں گے۔ ہر پلاٹ کی سکیورٹی ڈیپازٹ 10 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اسی طرح 21 اپریل کو کورنگی ٹاؤن شپ اور سرجانی ٹاؤن شپ میں تجارتی پلاٹوں کی عوامی نیلامی ہوگی۔ اس میں کورنگی ٹاؤن شپ کے 17 تجارتی پلاٹ 40 مربع گز سے 300 اسکوائر گز کی پیمائش پر مشتمل ہیں۔ ہر پلاٹ کی سیکیورٹی ڈیپازٹ 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ سرجانی ٹاؤن شپ میں 8 کمرشل پلاٹ ہیں۔ 250 مربع گز سے 800 مربع گز تک کے مخلتف پلاٹس نیلام ہوں گے، ان کی سکیورٹی ڈیپازٹ بھی 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادارہ ترقیات کراچی کے حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی کی کارروائی مکمل ہونے پر ناکام بولی دہندگان کو ان کے جمع شدہ سکیورٹی ڈیپازٹ کی رقم واپس کردی جائے گی۔ ادارہ ترقیات سوک سینٹر مین نیلامی کا وقت صبح 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker