اہم ترینترقیاتی منصوبے

کراچی میں گرین بس جون جولائی کے درمیان چلادیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں – گورنر

کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شہرقائد کے شہریوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ گرین بس رواں سال جون جولائی کے درمیان چلا دیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹور ہو یا دیگر اسٹورز جہاں چوری ہوئی وہاں سزاء ملے گی۔

منگل کو گورنر ہاؤس کراچی میں علامہ اقبال کی 83 ویں برسی کے موقع پر تصاویر کی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبال کے فلسفے بتانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس جو پروجیکٹ ہیں اس پر کام شروع ہوچکا ہے، جس طرح کام ہونا چاہیے ویسا نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ سندھ کے موقع پر بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے جبکہ کراچی میں گرین بس جون جولائی کے درمیان چلادیں گے، ٹینڈر ہوچکے ہیں، گرین لائن بس سندھ کا پہلا ٹرانزٹ سسٹم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو نئی بسوں اور ٹرانسپورٹ کی بے انتہاضرورت ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ شہر کے سفری نظام کو جدید طرز پر لانا پڑے گا۔

کے فور، گجرنالہ اور محمودآباد نالے پر کام شروع ہوچکا ہے۔شاید اس لیول پر کام شروع نہیں ہوسکا جس کی امید تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی اور سکھر کے دورے پر آرہے ہیں،کراچی میں گرین لائن پر کام ہورہا ہے، چنگ چی اور پرانی خستہ حال بسوں کا نظام ختم ہوگا۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker