اہم ترینبلدیاتی خبریں

ایف ٹی سی بلڈنگ شاہراہ فیصل کے اطراف جگہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے کام جاری

ایف ٹی سی بلڈنگ شاہراہ فیصل کے اطراف میدان و دیگر جگہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے ڈی ایم سی ایسٹ محکمہ پارکس کی جانب سے کام جاری ہیں اس سے قبل محکمہ میونسپل سروسز نے مذکورہ جگہ کی صورتحال کو یکسر تبدیل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور یہاں جگہ ہموار کرنے کے ساتھ مٹی ڈالی گئی اب اسے خوبصورت بنانے کیلئے دلکش پودے لگائے جارہے ہیں مزید براں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی سید محمد علی شاہ ومیونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر ٹراما سینٹر پی ای سی ایچ ایس یوسی7 کے اطراف فٹ پاتھ کی درستگی کے کام کے دوران پیور بلاکس اور کرب اسٹون کی تنصیب کی جارہی ہے اسی طرح سیکریٹری بلدیات سندھ سید نجم شاہ کی ہدایت پر سگ گزیدگی کیلئے تاحال اقدامات جاری ہیں، مختلف یوسیز میں آوارہ کتوں کی بیخ کنی کے دوران درجنوں کتوں کا صفایا کر دیا گیا ہے، کورونا ودیگر مضر صحت جراثیموں کے خاتمے کیلئے یوسیز کو ڈس انفیکٹینٹ بنایا جارہا ہے مذکورہ بلدیاتی امور ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی سر انجام دئیے جارہے ہیں۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker