اہم ترینبلدیاتی خبریں

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی کے لیے کمیٹی قائم

محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام امور کی نگرانی کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

محکمہ بلدیات سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن کا باقاعدہ اجرا بھی کر دیا گیا۔

اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں منعقد کردہ گزشتہ کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق کے ایم سی کے 41 اور ڈی ایم سیز کے 514 نالوں کی صفائی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور اراکین کمیٹی کو باقاعدہ طور پر نوٹیفائی بھی کر دیا گیا ہے۔

نجم احمد شاہ نے بتایا کہ کمیٹی نالوں کی صفائی کے عمل کی بروقت شفاف انداز سے تکمیل کے عمل کی نگرانی کرے گی اور سارے عمل کے دوران فعال انداز سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے تحت خریداری کے عمل کو قانون کے مطابق یقینی بنایا جائے گا، کنٹریکٹرز کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا، خریداری کے عمل کی گراس لیول سے لیکر کر ڈلیوری تک جانچ کی جائے گی، نالوں سے نکالے جانے والے سلٹ کی پیمائش اور لینڈ فل سائٹ منتقلی تک کے تمام مراحل کی آبرویشن کے لئے کنسلٹنٹ فرمز کا انتخاب کیا جائے گا، پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے افسران کا انتخاب عمل میں لائے گی، مکمل کام کی تکمیل کے بعد ٹھیکداروں کو رقم کی ادائیگی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی اور سارے عمل میں ایس او پیز کے تحت مراحل کی انجام دہی یقینی بنائے گی۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے مزید بتایا کہ کمیٹی کے تمام فیصلوں میں اراکین کی دو تہائی اکثریت کا فیصلہ ہی درست مانا جائے گا اور منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے کمیٹی کسی بھی شخص کی شمولیت کی سفارش کرسکتی ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker