اہم ترینبلدیاتی خبریں

ملک کی معاشی شہ رگ کراچی نالوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے تباہی دہانے پر کھڑا ہے – ارشد وہرہ

ECP disqualifies Karachi Deputy Mayor Arshad Vohraپاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے محکمہ موسمیات کی جانب سائیکلوں کے باعث شہر قائد میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی نا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور ملک کی معاشی شہ رگ کراچی نالوں کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے تباہی دہانے پر کھڑا ہے جبکہ نااہل، کرپٹ اور تعصب زدہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں، فنڈز ہونے کے باوجود برساتی نالوں کی صفائی نا کرنا کرپشن کے علاہ کچھ نہیں ہے۔

نالوں کی صفائی نا ہونے کے باعث برساتی پانی آبادیوں میں داخل ہوکر شہریوں کی زندگی اور صحت کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بارش سے شہر کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا اور شہر میں پانی بھرنے کے سبب کرنٹ لگ کر انسانی جانیں ضائع ہوئی تھی، انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر کراچی کے نالوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچایا جاسکے

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker