اہم ترینبلدیاتی خبریں

کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا افتتاح ہوگیا

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا افتتاح کردیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے نالوں کی صفائی کے لئے ابتدائی طور پر 50 کروڑ روپے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال علی زیدی نے ایک لاکھ تین ہزار ٹن کچرا اٹھانے کا بل بنایا لیکن لینڈ فل سائٹ پر 20 ہزار ٹن پہنچایا گیا باقی کچرا ادھر اُدھر پھینک دیا اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنا ، پیپلز پارٹی جنوبی کے صدر خلیل ہوت ،میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی سعید دانش ،صوبائی وزیر بلدیات کے کو آرڈینیٹر برائے کے ایم سی کرم اللہ وقاصی و دیگر موجود تھے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیا ت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مون سون آنے سے پہلے تیاری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker