اہم ترینترقیاتی منصوبے

شہر کیلئے اربوں روپے مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: سی ڈی اے/ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈکواٹرز میں منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد شہر کیلئے اربوں روپے مالیت کے کئی منصوبوں کی منظوری دی۔ جن منصوبوں کے پی سی ان منظور کیے گئے ان میں 186 ملین روپے کی لاگت سے سی ڈی اے ہسپتال میں 100 بیڈز کی سہولت کا منصوبہ، بارشی پانی کی ہارویسٹنگ کیلئے 125 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، پارکنگ کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف شہری کمرشل علاقوں میں پارکنگ ایریاز کی تعمیر کیلئے 7200 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، خیابان مارگلہ کی تعمیر کیلئے 3296 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، بھارہ کہو میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے کیانی روڈ پر پل کی تعمیر کا 193 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، سیکٹر ڈی 12 کی ڈیویلپمنٹ کیلئے 1804 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، نائنتھ ایونیو شاہین چوک کو سگنل فری بنانے کیلئے 1705 ملین کا ایک سالہ منصوبہ، ای الیون چوک کو سگنل فری بنانے کیلیے 1472 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ ، جی الیون میں ضلعی عدالتیں بنانے کیلیے 1385 ملین روپے کا ایک سالہ منصوبہ، ٹریفک مینجمنٹ سولوسشن کا 36 ملین روپے کا 6 ماہ کا منصوبہ، ٹین ون میں لیٹیگنٹس فیسیلیٹیشن سنٹر فار لینٹگنٹس اینڈ لائر کیلئے 1862 ملین روپے کا دو سالہ منصوبہ، مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کیلئے 5000ملین روپے کی لاگت سے 5سالہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker