اہم ترینترقیاتی منصوبے

لیاری ندی پر اربن فاریسٹ کو مزید بڑھائیں گے – ناصرشاہ

صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے لیاری اربن فاریسٹ کا دورہ کیا ، اس موقع پر چیف کنزرویٹر فاریسٹ سوشل فاریسٹری جاوید مہر، ڈی ایف او مقصود میمن، ڈی ایف او طاہر آرائیں نے صوبائی وزیر کو لیاری اربن فاریسٹ سے متعلق بریفنگ دی ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گل بائی پل سے لے کر لیاری ایکسپریس وے شیر شاہ ڈائیور جن تک 64 ہزار دیسی پودے لگائے گئے تھے جس میں چیکو ، امرود ، جامن، پیپل، نیم ، سکھ چین وغیرہ شامل تھے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاری اربن فاریسٹ میں پودے اپنے ہاتھوں سے لگائے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث نقصان ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ہزاروں درخت موجود ہیں۔ صوبائی وزیر جنگلات نے مزید کہا کہ لیاری اربن فاریسٹ میں موجود درختوں پر پھل لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ندی اربن فاریسٹ کو مزید بڑھائیں گے۔ سندھ حکومت مکمل طور پر سرسبز سندھ اور گرین پاکستان پروگرام پر عمل کر رہی ہے تاکہ ماحول بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ندی میں جو زمین بنجر تھی آج سرسبز و شاداب ہوچکی ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے خط سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے شکر گزار ہیں کہ اس منصوبے کو چیک کیا جا رہا ہے ۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker