اہم ترینسی پیک

سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے – چیئرمین سی پیک اتھارٹی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 13 سال گوادر فری پورٹ پالیسی کا اجراء نہ ہوسکا، 2200 ایکڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود سی پیک کی سرپرستی کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں فری زون فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ پانچ فیکٹریوں، ایکسپو سینٹر اور ایگری کلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح بھی کیا۔ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

دوسری جانب گوادر میں غیرملکی سفیروں کو سی پیک سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، گوادر میں دی گئی بریفنگ میں متعدد ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی، مختلف ممالک کے سفیروں خصوصاً سعودی عرب کے سفیر نے گوادر میں کام کی تعریف کی۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر میں کاموں کی تشہیر اور مارکیٹنگ میں کمی ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سی پیک اور گوادر منصوبوں میں سرمایہ کاری مواقع جاننے میں مشکلات ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سفیروں کو دی گئی بریفنگ کا حصہ نہیں تھے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker