اہم ترینبلدیاتی خبریں

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز جلد کرے گا

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاڑکانہ میں کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز جلد کرے گا۔

کچرا اٹھانے کے کام کے لئے ٹینڈر کھولے گئے جن میں ایک مقامی اور 2 چین کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی زیرِ صدارت لاڑکانہ میں گھر گھر کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کے لئے ٹیکنیکل ٹینڈر کھولے گئے۔ ٹینڈر کی ایویلیوشن کے بعد تقریباً 1 ماہ میں کنٹریکٹر کی سیلیکشن کی جائے گی۔

ایم ڈی زبیر احمد چنہ نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں کراچی کےعلاوہ دیگر شہروں سے کچرا اٹھانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری میں جی ٹی ایس سے لینڈ فل سائٹ کچرے کی منتقلی کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح گھر گھر سے کچرا اٹھا کر مکینوں کو ریلیف فراہم کرناہے۔

واضع رہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اس وقت ضلع شرقی، جنوبی، غربی اور ملیر میں کچرا اٹھانے کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہےجبکہ ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں نئے مالی سال سے علاقوں سے کچرا اٹھانے کا عمل شروع ہوگا۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اس بات کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکینوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کا انتظام ہے وہاں صفائی کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے اور جلد ہی ضلع وسطی، ضلع کورنگی، حیدرآباد، قاسم آباد، کوٹری اور لاڑکانہ کے مکینوں کوصفائی کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker