اہم تریندیگر خبریں

کراچی میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ نے تیاریاں کرلیں

شہرقائد میں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی ڈویژن کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تیار
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ مون سون کے موسم میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے شہر میں کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔ جدید سازو سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کا کہنا ہے کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے۔
یونٹ کی جانب سے پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے ایک عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
+5
<img class=”j1lvzwm4″ src=”data:;base64, ” width=”18″ height=”18″ />
12
6 shares
Like

 

Comment
Share

 

 

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker