اہم ترینسی پیک

نارتھ فری زون گوادر پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا انڈسٹریل زون ہے – اسد عمر

وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا ہے اور یہ ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے۔

جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ نارتھ فری زون گوادر پہلے زون سے 35 گنا زیادہ بڑا انڈسٹریل زون ہے۔ چینی سرمایہ کاروں نے اس زون میں بھرپور سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا بتایا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیرِاعظم نے نومبر نے اس علاقے کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا اورحالیہ دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ 600 ارب روپے سے زائد کے پیکیج سے 53 منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے کل 1200 ارب روپے کے منصوبے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker