اہم ترینپاکستان پراپرٹی

غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے ایس بی سی اے کا سارا محکمہ بدنام ہے – وزیر بلدیات

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا سارا محکمہ بدنام ہے۔

ان خیالات کا اظہار سید ناصر حسین شاہ نے ایس بی سی اے کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے سارا محکمہ بدنام ہے ۔ اب پورے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں منظم پلاننگ کے ساتھ اور برق رفتاری سے کی جائیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں، ان کو فعال کیا جائے، مہم کے لیے ایس بی سی ایس کو افرادی قوت اور ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ سندھ حکومت غیرقانونی تعمیرات مہم کی معاونت فراہم کرے گی، اس کے لیے پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ سے مدد لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پی پی غیرقانونی تعمیرات کی سرپرست نہیں کرتی ہے اب غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ کرنا متعلقہ افسر کی ذمہ داری ہے، اگر رپورٹ نہ کیا گیا تو سمجھیں گے افسر تعمیرات میں ملوث ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی پورشن بن جاتے ہیں، چھوٹے پلاٹوں پر 8،8 منزلیں بن جاتی ہے۔ آئے دن بلڈنگ گرجاتی ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کو بہتر کیا جائے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اجلاس میں ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو اور سینئر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker