اہم ترینپاکستان پراپرٹی

کراچی کے نالوں کی صفائی اور ان پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا کام جاری

کراچی کے نالوں کی صفائی اور ان پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا کام جاری ہے۔

کراچی میں بلدیہ عظمی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کی قیادت میں نالوں کی صفائی کا آپریشن کیا جارہا ہے۔ شہر کے سب سے بڑے گجر نالے پر 10 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ شہر کے دوسرے بڑے اورنگی نالے پر 6 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

بشیر صدیقی نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اور متوقع بارشوں کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

جن مقامات پر آپریشن جاری ہے وہاں اسسٹنٹ کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس،اینٹی اینکروچمنٹ پولیس،رینجرز،لیڈی سرچر،سٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker