اہم ترینترقیاتی منصوبے

چینی فرم کراچی میں کچرے سے 40 میگاواٹ بجلی کا پلانٹ لگائے گی

کراچی: سندھ حکومت نے چینی فرم سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چینی فرم کچرے سے 40 میگاواٹ بجلی کا پلانٹ لگائے گی۔

چینی کمپنی بجلی پیدا کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹ پر 40 میگاواٹ کا کچرے سے توانائی پیدا کرنے کا پاور پلانٹ بھی لگائے گی۔ اس مقصد کے لئے کمپنی کو ایک الگ کنٹریکٹ بھی دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کچرے سے توانائی کے منصوبے کی تنصیب کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا سہرا سندھ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اب یہ ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے جارہے ہیں۔

چینی کمپنی گنسو ہیوی انڈسٹری ، گنسو پاکستان کی مادر تنظیم نے انڈسٹریل پلانٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا جو ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ مشینری فراہم کرے گا۔ جیسے ٹرالیز، ڈسٹ بِنز، گاربیج بائنڈنگ سسٹم اور اس طرح کی دیگرمشینیں مہیا کرے گا۔

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے اس موقع پربات کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی اور وسطی اضلاع کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن کو چینی اور ہسپانوی فرموں کے حوالے کرنے سے ایک طرح سے پورے شہر کا احاطہ ہوتا ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker